فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونیجارحیت کے نتیجے میں اب تک 1537فلسطینی شہریوں کیشہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں500بچے اور 260 خواتین شامل ہیں۔ دوسری طرف طوفان الاقصیٰ آپریشنمیں فلسطینیوں کی کاررروائیوں میں 1300 صہیونی ہلاک اور 3ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
زخمیوں میں سیکڑوں شدید زخمی ہیں اور بعض زندگی موت کی کشمکش میں بتائے جاتے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلیجارحیت کے ساتویں روز مزید کئی فلسطینی غزہ میں بمباری کے دوران شہید ہوگئے۔
گذشتہ سات روز سےجاری اسرائیلی جارحیت می6612فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں 1644 بچے اور 1005 خواتین شاملہیں۔
رپورٹ کے مطابقشہداء میں 8 صحافی شامل ہیں جب کہ 20 صحافی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہیکے دوران بمباری میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 750 مقامات پر عامشہریوں کےگھروں پر حملے کئے جن میں درجنوں شہری شہید ہوگئے۔
بیان میں بتایا گیاکہ خاندانوں کے خلاف اب تک کم از کم 22 اجتماعی قتل عام ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میںتقریباً 150 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
وزارت صحت خبردارکیا کہ اسرائیلی جارحیت کی شدت سے ہسپتالوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہہسپتال اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں ہم ادویات، طبی استعمال کی اشیاء اور ایندھنکی بڑی کمی کا شکار ہیں۔ بزدل دشمن کی طرف سے غزہ کی پٹی میں معصوم اور بے گناہشہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی بربریت کا ثبوت پیش کررہا ہے۔