اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے جمعہ کو کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی شمالی پٹی میں کم از کم 13 اسرائیلی اورغیر ملکی یرغمالی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہفتے کی صبح ایکحیرت انگیز اور غیر متوقع حملے میں حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی سرحد کے قریباسرائیلی برادریوں پر یلغار کی اور راکٹوں کی بوچھاڑ کر دی۔ اس حملے میں 1200 سےزیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
اسرائیل نے کہاہے کہ حماس نے 150 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں عام شہری اور سکیورٹیفورسز دونوں شامل ہیں۔
عزالدین القسامبریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی طرف سے نشانہ بنائے گئےپانچ مقامات پر ‘غیر ملکیوں سمیت تیرہ قیدی’ ہلاک ہو گئے۔
اسرائیل نے 2.4ملین افراد کی گنجان آباد مسدود شدہ غزہ کی پٹی پر ہوائی اور توپخانے کے حملوں کیبارش کی ہے – جس سے عمارات منہدم اور 1500 سے زیادہ افراد شہید ہو گئے۔
غزہ میں حماس کےمیڈیا آفس کے مطابق ہلاک شدگان میں کم از کم 500 بچے بھی شامل ہیں۔
عزالدین القسامبریگیڈز نے اس ہفتے خبردار کیا تھا کہ "ہمارے لوگوں کو بغیر انتباہ کے نشانہبنانے پر ہر ایک کے بدلے ایک یرغمالی کو مار دیا جائے گا۔”