صیہونی قابض فوجنے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے گذشتہپانچ دنوں کے دوران بیس سے زائد مساجد کو شہید کیا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروںنے وزارت اوقاف و مذہبی امور کی مرکزی عمارت اور فلسطین ٹاور میں وزارت القرآن ریڈیوکے ہیڈ کوارٹر کو جو 14 منزلوں پر مشتمل ہے کو مسمار کر دیا۔ یہ مسجد پرانے دور سے ایک یادگار چلی آ رہی تھی۔
اوقاف اور مذہبیامور کی وزارت کے اہلکار اکرامی سالم نے وضاحت کی کہ ابتدائی تعداد کے مطابق، طوفانالاقصیٰ شروع ہونے کے بعد سے قابض ریاست کیجارحیت کے نتیجے میں 20 مساجد مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔
اکرامی نے کہا کہمکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد میں بیت لاہیا قصبے کی سعد الانصاری مسجد، خان یونسشہر میں واقع الحبیب محمد مسجد، الیرموک، احمد یاسین، العباس، العباس شامل ہیں۔الجزیرہ کے مطابق غزہ شہر میں سوسی، اور شتیوی، اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں موجودمساجد کوبھی شہید کیا گیا۔
اسرائیلی جارحیت،فضائی حملوں کی شدت اور تمام علاقوں کا مکمل سروے کرنے اور اس میں ہونے والے جانیو مالی نقصان کی حد کا تعین کرنے میں دشواری کے پیش نظر تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔