جمعه 15/نوامبر/2024

خالد مشعل کی دفاع اقصیٰ جہاد میں مسلم امہ سے مدد کی اپیل

بدھ 11-اکتوبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی قوم، عرب اقوام اور عالم اسلام سےمسجداقصیٰ کی حمایت میں جہاد کے لیے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے عالم اسلامسے اپیل کی کہ وہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیےآگےآئیں اور انہیں صہیونی ریاست کے ظلم سے نجات دلائیں۔

 

خالد مشعل نے منگلکی شام ایک بیان میں کہا کہ ’طوفان الاقصیٰ‘ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے شروع کیا گیا جہادہے۔ میں اس وقت آپ کو جہاد کے لیے متحرک ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ جب دنیا نے دیکھاکہ قوم الاقصیٰ کے لیے فتح یاب ہوئی ہے اورمجاہدین فلسطین کی خاطر اپنا خون بہانےجانے لگے ہیں تو منظر بدل جائے گا۔

 

انہوں نے مسلمقوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے مسلم امہ، زندہ اور آزاد ضمیر لوگو یہ تاریخبن رہی ہے، لہٰذا اس کے روشن سنہرے صفحے پر خود کو قائم رکھو،سیاہ صفحہ پر مت بنو۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ تم سے فریاد کر رہا ہے کہ اس کی امداد اور رقم سے مدد کرو۔ تم میں سےہر ایک پیسے سے اس جنگ میں حصہ لے سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہنیتن یاھو کو فلسطینیوں کے خلاف امریکی گرین سگنل ملا ہے اور دوسری طرف عرب ملکوںکی خاموشی ملی ہے۔ مگر فلسطینی قوم اپنے حقوق پرسودے بازے قبول نہیں کرے گی۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ طوفان الاقصیٰ ہمارے نبی کی امانت ہے، ہمارے آقا عمر بن الخطاب کی امانت ہےاور صلاح الدین ایوبی کی امانت ہے، جنہوں نے بیت المقدس کو صلیبیوں کے پنجے سےآزاد کرایا۔

 

خالد مشعل نےممتاز علما کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے لڑنے کی حمایت میں دیے گئے فتووںکی طرفا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ان فتووں کے بعد کس انتظار میں ہیں۔

 

ہمارا قبلہ اولتباہ ہو رہا ہے، فلسطینی قوم کا وجود مٹایا جا رہا ہے۔ ایسے میں عالم اسلام کیبیداری اور مدد اب فرض ہوچکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی