چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویت کا جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے فوری امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان

پیر 9-اکتوبر-2023

 

اتوار کو خلیجی ریاستکویت نے فلسطینی عوام کے لیے فوری امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویتیحکومت نے شہریوں اور امدادی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ زدہ فلسطینیوں کےلیےبڑھ چڑھ کر امداد فراہم کریں۔

 

کویتی وزارت برائےسماجی امور کے سرکاری ترجمان احمد العنزی نے کہا کہ "سماجی امور، خاندانی اورامور اطفال کے وزیر الشیخ فراس الصباح کی ہدایات کی بنیاد پر فلسطین میں حالیہاسرائیلی غارت گری کے دوران متاثر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے امداد جمع کرنے کیمہم شروع کی گئی ہے۔

 

العنزی نے ایک پریسبیان میں مزید کہا کہ "مہم میں حصہ لینے کے خواہشمند خیراتی ادارے اور فاؤنڈیشنزکے امداد کی فراہمی کے لیے پیشگی منظوری حاصل کر سکتے ہیں۔”

 

گذشتہ روز درجنوںکویتی شہری مجلس امہ [پارلیمنٹ] کے سامنے الارادہ اسکوائر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔

 

انہوں نے فلسطینیمزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی جرائم کے خلاف شروع کیے گئے ’طوفان الاقصیٰ‘ کیحمایت کا اعلان کیا۔

 

شرکاء نے ہاتھوںمیں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے درج تھے۔انہوں نے اسرائیل کےساتھ تعلقات کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی حمایت کی۔

مختصر لنک:

کاپی