فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا بے دریغ اجتماعی قتل عامجاری ہے۔ صہیونی ریاست کی جنگی مشین نے غزہ کی پٹی میں 15 خاندانوں کے گھروں پر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے بمباری کرکے ان کااجتماعی قتل عام کیا ہے۔
فلسطینی حکوم میںسرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے بتایا کہ قابض فوج نے گذشتہ رات غزہ کیپٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کردیے جس کے نتیجے میں درجنوں رہائشی عمارتوں، شہریوں کے گھروں،مساجد، سہولیات، ہسپتال، اسکول، اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے سکولوںکو نشانہ بنایا گیا۔
سلامہ معروف نے پیرکے روز ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ قابض فوج نے مزاحمتی صلاحیتوں کو نشانہبنانے کے دعوے کے برعکس گذشتہ گھنٹوں میں 15 خاندانوں کا قتل عام کیا۔ ان کے گھروںپر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے بمباری کی گئی جس سے درجنوں افراد شہید اور زخمیہوئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
انہوں نے نہتےشہریوں کے خلاف ہونے والے قتل عام کی ذمہ داری قابض دشمن پر عائد دکرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست غزہ کے محصورین کو اجتماعیسزا دینے کا مجرم ہے۔
خیال رہے کہ غزہکی پٹی میں گذشتہ ہفتے کی صبح سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک پانچ سوسے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔