اسلامی تحریکمزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہ نما اسماعیل ہنیہ نے ہفتے کے روز اسرائیل پر حماس کے بڑےراکٹ حملے کے بعد کہا ہے کہ، جنگ صہیونیت کےقلب میں داخل ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہفلسطینی مزاحمت نے چند منٹوں کے اندر اندر دشمن کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملاتےہوئے طاقت کا توازن پاش پاش کردیا۔
حماس رہ نما نےپوری فلسطینی قوم سے اپیل کی کہ جارح دشمن کے خلاف پوری تیاری کےساتھ ہر محاذ پرلڑیں۔
انہوں نے کہا کہہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیلی دشمن مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدسات کے خلاف ایکخطرناک چال چل رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہے۔
اسماعیل ہنیہحماس کے سربراہ نے مزید کہا حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔ ہماس وقت ایک عظیم کامیابی کے قریب ہیں۔
ان خیالات کااظہار اسماعیل ہنیہ نے حماس کے زیر انتظام چلنے والے الاقصی ٹی وی پر اپنی تقریر میںکیا ہے۔
وہ بڑے پرجوشانداز میں کہہ رہے تھے ’’کہ ہم غزہ کے محاذ پر ایک عظیم اور واضح فتح پانے والے ہیںہماری سرزمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بہت ہو چکا۔‘‘
اب ہماری سرزمینکو آزاد کرانے اور قیدیوں کو جیلوں سے چھڑانے کے لئے انتفاضہ کا سلسلہ مکمل ہوناچاہئے۔
انہوں نے کہا کہہم یہاں اور وہاں کے مطالبات کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہم ایک مظلوم قوم ہیں جسےدشمن سے آزادی حاصل کرنے کی جنگ ہے۔