جمعه 15/نوامبر/2024

معرکہ ’طوفان اقصیٰ‘، دسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی، کئی گرفتار

ہفتہ 7-اکتوبر-2023

 

اسرائیلی فوج نے غزہکی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کیاطلاعات ہیں۔

 

دوسری طرففلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض فوج پر تابڑ توڑ راکٹ حملوں میں دسیوں صہیونی ہلاکاور زخمی جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

دوسری طرففلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صہیونی فوج کےٹھکانوں اور یہودی کالونیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔

 

فلسطینی مزاحمتیفورسز کے مطابق غزہ سے داغے گئے راکٹوں سے160 مقامات پرصہیونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

مزاحمتی فورسزکی طرفسے صبح کے اوقات سےغزہ کے قریبی علاقوں میں بنائی گئی یہودی بستیوں اور اسرائیلیعلاقوں کی طرف مسلسل اور شدید میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد آباد کار ہلاکاور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

فلسطینیمجاھدین  کا ایک گروپ یہودی بستیوں میںاترا ہےاور وہاں پر صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ غزہ کی پٹی سے غیر معمولی تعداد میں راکٹ مقبوضہ فلسطینی شہروں اور یہودیبستیوں کی جانب داغے گئے جس کے نتیجے میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہالقسام کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے صبح سے اب تک غزہ کی پٹی سے 5000 سے زیادہراکٹ لانچ کیے گئے۔

 

اسرائیلی فوج کےترجمان نے اطلاع دی ہے کہ بمباری کے بعد آئرن ڈوم کو چالو کر دیا گیا اور سائرنبجنے لگے جس نے تل ابیب کے جنوب سے لے کر غزہ کی سرحد کے شمال میں بڑی تعداد میںقصبوں اور غزہ کے آس پاس کی بستیوں، جزیرہ النقب میں بیر سبع اور عراد کو نشانہبنایا۔

 

اسرائیلی میڈیانے بتایا کہ 160 سے زائد علاقوں میں سائرن بجتے رہے، غزہ سے اسرائیلی بستیوں اورعلاقوں کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اسرائیلی چینل 14نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے فائر کیے گئے میزائل کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک70 سالہ خاتون آباد کار ہلاک ہو گئی، جب کہ دیگر علاقوں میں دیگر افراد زخمی ہوئے۔

 

اسرائیلی قابضفوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے غزہ کی پٹی کے اطراف کیبستیوں میں دراندازی اور لینڈنگ کی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مسلح جھڑپیں شروعہوئیں۔

 

 

غزہ کی پٹیپراسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایاجا سکتا۔

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] تحریک کے عسکری بازوالقسام بریگیڈ نے اپنے سرکاری چینل ٹیلی گرام پر ایک بیان شائع کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اس کے کمانڈر انچیف محمد الضیف فلسطینی عوام اور عرب اور اسلامی قوم کےنام ایک اہم بیان دیں گے۔

 

اسرائیلی میڈیاکے مطابق قابض وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو تمام سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی شرکتسے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی