اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی کاغذی شیر بکھر رہا ہے۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ مزاحمت کار اسرائیلی فوج کے افسانے کی حقیقت کھول رہے ہیں اور نسل پرست حکومت کو یہ سبق سکھا رہے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو دوبارہ کبھی پامال نہ کرے۔
انہوں نے یروشلم اور مغربی کنارے کے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج اور وحشی آباد کاروں کے خلاف بغاوت پر اٹھ کھڑے ہوں۔
ترجمان نے عرب اور مسلم امہ سے بھی کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت کریں۔ انہوں نے حالیہ صورتحال کو قابض طاقت کو شکست دینے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔
حماس کی القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے ہفتے کی صبح فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی غاصب ریاست کے جرائم اور آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی بے حرمتی کے جواب میں "آپریشن طوفان الاقصی” شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔