طبی ذرائع نے بتایاہے کہ غزہ کی پٹی میں ہفتے کی صبح سےمختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی مسلسل وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 198 فلسطینی شہید اور 1700 دیگر زخمی ہوئےہیں۔
صیہونی جنگی طیاروںنے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور فلسطینیمزاحمتی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے مقامات پر "آہنی تلواریں” کے نام سےحملے شروع کر دیے۔
غزہ کی پٹی کےجنوب میں واقع شہر خان یونس میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری نے ناصرہسپتال کے قریب ایمبولینس کے ارد گرد کے علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میںمتعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
آج صبح سے ہی فلسطینیمزاحمت کاروں نے غاصب صہیونی ریاست کے ۔جرائم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا جوابدینے میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض دشمن پر بڑے پیمانے پر راکٹ داغے ہیں جن میںدسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔