جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی بدنام زمانہ نفحہ جیل میں 50 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

ہفتہ 7-اکتوبر-2023

 

اسرائیل کی بدنامزمانہ ریمون جیل سے ’نفحہ‘ جیل منتقل کیےگئے 50 قیدیوں نے کل جمعہ سے شروع ہونے والی اپنی کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کیاہے۔

 

فلسطینی اسیرانکلب اور محکمہ امور اسیران نے تصدیق کی کہ ریمون جیل کے 50 قیدیوں کو کل صبح نفحہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نےاس منتقلی کے خلاف جیل انتظامیہ کو ایک خط پیش کیا ہے جس میں ان کی آج سےشروع ہونے والی کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ یہ ہڑتال جیل انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف شروع کی گئی من مانی منتقلی کےعمل، نفحہ جیل کے سیکشن 10 میں ان کی اجتماعی تنہائی اور سخت حالات میں ان کیحراست کے خلاف احتجاج میں ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ”ریمون” کے قیدیوں اور "نفحہ” جیل میں منتقل کیے گئے افراد نےگذشتہ ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ جیل انتظامیہ کے طریقہ کار کے خلافاحتجاجی اقدامات شروع کریں گے۔

 

قابض افواج نے ریمونجیل میں قیدیوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے جیل کے بعض حصوں پردھاوا بول دیا۔ ان میں سے کچھ کو ان کے کمرون میں بند کر دیا، اور درجنوں قیدیوںکو منتقل کر دیا۔

 

ایک متعلقہ سیاقو سباق میں قابض جیل انتظامیہ نے جمعرات کو عوفر جیل میں قیدیوں کے نمائندوں کوجارحیت اور انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کی طرف سے اعلان کردہ اقدامات کے ایکحصے کے طور پر ان پر نئی پابندیاں عاید کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی