پنج شنبه 24/آوریل/2025

فلسطینی مجاھدین نے5 ہزار راکٹوں سےاسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا

ہفتہ 7-اکتوبر-2023

 

اسرائیلی فوج نے غزہکی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعاتہیں۔

 

دوسری طرففلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صہیونی فوج کےٹھکانوں اور یہودی کالونیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔

 

 

اسرائیلی فوج نے غزہکی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعاتہیں۔

 

دوسری طرففلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صہیونی فوج کےٹھکانوں اور یہودی کالونیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔

 

مزاحمتی فورسزکی طرفسے صبح کے اوقات سےغزہ کے قریبی علاقوں میں بنائی گئی یہودی بستیوں اور اسرائیلیعلاقوں کی طرف مسلسل اور شدید میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد آباد کار ہلاکاور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

فلسطینی مجاھدین کا ایک گروپ یہودی بستیوں میں اترا ہےاور وہاںپر صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ غزہ کی پٹی سے غیر معمولی تعداد میں راکٹ مقبوضہ فلسطینی شہروں اور یہودیبستیوں کی جانب داغے گئے جس کے نتیجے میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہالقسام کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے صبح سے اب تک غزہ کی پٹی سے 5000 سے زیادہراکٹ لانچ کیے گئے۔

 

اسرائیلی فوج کےترجمان نے اطلاع دی ہے کہ بمباری کے بعد آئرن ڈوم کو چالو کر دیا گیا اور سائرنبجنے لگے جس نے تل ابیب کے جنوب سے لے کر غزہ کی سرحد کے شمال میں بڑی تعداد میںقصبوں اور غزہ کے آس پاس کی بستیوں، جزیرہ النقب میں بیر سبع اور عراد کو نشانہبنایا۔

 

اسرائیلی میڈیانے بتایا کہ 160 سے زائد علاقوں میں سائرن بجتے رہے، غزہ سے اسرائیلی بستیوں اورعلاقوں کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اسرائیلی چینل 14نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے فائر کیے گئے میزائل کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک70 سالہ خاتون آباد کار ہلاک ہو گئی، جب کہ دیگر علاقوں میں دیگر افراد زخمی ہوئے۔

 

اسرائیلی قابضفوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے غزہ کی پٹی کے اطراف کیبستیوں میں دراندازی اور لینڈنگ کی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مسلح جھڑپیں شروعہوئیں۔

 

 

غزہ کی پٹی پراسرائیلیفوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] تحریک کے عسکری بازوالقسام بریگیڈ نے اپنے سرکاری چینل ٹیلی گرام پر ایک بیان شائع کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اس کے کمانڈر انچیف محمد الضیف فلسطینی عوام اور عرب اور اسلامی قوم کےنام ایک اہم بیان دیں گے۔

 

اسرائیلی میڈیاکے مطابق قابض وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو تمام سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی شرکتسے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی