چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں گرفتاریاں، شہر بدری اور مکانات مسماری کی مہم میں تیزی

جمعہ 6-اکتوبر-2023

 

اسرائیلی قابض  فوج اور یہودی آباد کاروں نے سال کے آغاز سے ہیمسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں میں اضافہ کیا ہے۔ انخلاف ورزیوں کا مقصد القدس میں بسنے والے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے 2023 کے آغاز سے اس اکتوبر کے آغاز تک 41989 انتہا پسند آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی نگرانی کی ہے۔

 

یہودیوں کے مذہبیتہواروں کے دوران آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر دراندازی کی جو کہ گذشتہستمبر میں اور اس اکتوبر کے آغاز تک جاری رہی۔

 

یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائی کے دوران  نہ صرف تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیںبلکہ مسجد میں موجود نہتے فلسطینی نمازیوں خواتین اور بچوں پر بھی تشدد کیا۔

 

انفارمیشن سینٹرنےمسجد اقصیٰ کے خلاف قابض ریاست کی طرف سے کی جانے والی 212 خلاف ورزیوں کو رپورٹکیا ہے جب کہ 73 فلسطینیوں کو مسجد سے بے دخل کیا۔ القدس کے 1024 شہریوں کو حراستمیں لیا گیا۔ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 86 مکانات اور سہولیات کو مسمار کیاگیا۔ یروشلم میں 145 چھاپے مارےگئے۔ جب کہشہر میں 201 فکسڈ یا موبائل رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

 

القدس کے فلسطینینمازیوں اور مرابطین کی ثابت قدمی اور مقدس مقامات کی حمایت میں مغربی کنارے میںمزاحمت کی بڑھتی ہوئی کیفیت  میں قابض فوجمسجد اقصیٰ اور مقدس شہر میں نیا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی