جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے:عرب ممالک

جمعرات 5-اکتوبر-2023

 

کل بدھ کو جنیوامیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے 54ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگرمقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ایجنڈے کے ساتویں آئٹم کےفریم ورک کے اندر ایک عمومی بحث میں حصہ لیا۔

 

کونسل میں عربممالک کے گروپ نے آرٹیکل سات کی عمومی بحث میں حصہ لینے سے بعض ممالک کی عدم شرکتکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کی حمایت بین الاقوامی برادری کی طرف سے جارینسل پرستانہ اسرائیلی طرز عمل اور پالیسیوں کے خلاف حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتیہے۔

 

عرب ممالک کےگروپ نے ایک مشترکہ بیان میں عندیہ دیا کہ اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کیجانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں بالخصوص جنگ کے وقت شہری آبادی کےتحفظ سے متعلق چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کےنئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔

 

عرب ممالک کےگروپ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصبانہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کامطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کا بائیکٹ کرتے ہوئے کافلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنی پوری ذمہ داری ادا کرے۔

 

مختصر لنک:

کاپی