جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد ابراہیمی مسلسل دوسرے روز بھی مسلمانوں کے لیے بند

منگل 3-اکتوبر-2023

یہودی آبادکاروں کی مذہبی تقریبات کے پیش نظر قابض اسرائیلی حکام نےمسجد ابراہیمی کو مسلسل دوسرے روز بھی مسلمانوں کی عبادت کے لئے بند رکھا۔

صہیونیحکام نے سوموار کے روز الخلیل میں فلسطینی حکام کو عید العرش کی چھٹیوں کےدوران مسلمان عبادت گزاروں کے لیے مسجد ابراہیمی کو دو روز کے لیے بندکرنے کے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔  

فیصلے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پوری مسجد، اس کے صحنوں، دلانوں سمیت تمام راہداریوں کو صہیونی آبادکاروںکے لیے کھولے رکھا جو تقریبات اور رسومات کی ادائیگی کے لیے  بڑی تعدادمیں کل سے  مسجد میں داخل ہو رہے ہیں۔

آبادکاروں کے ابراہیمی مسجدمیں داخلے اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کےلیے صہیونی فوجیوں نے گذشتہ روز باب الزاویہ کے علاقے اور الخلیل کے پرانےشہر کی مختلف سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔

باب الزاویہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی