جمعه 15/نوامبر/2024

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر 867 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

پیر 2-اکتوبر-2023

 

اتوار کی صبح سینکڑوںیہودی آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہدھاوے نام نہاد "یوم عرش” کےدوسرے دن کی مذہبی تقریبات کا حصہ ہیں۔

 

یروشلم کے خصوصیمیڈیا ذرائع نے بتایا کہ صبح اور شام کے اوقات میں 867 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰپر دھاوا بولا۔

 

ویڈیو کلپس میںآباد کاروں کے گروہوں کو الاقصیٰ کے صحنوں کے اندر پر ربیوں کے لباس میں "تلمودیتعلیمات کےمطابق دعا کرتے” دکھایا گیا ہے۔

 

آباد کاروں نےمسجد اقصیٰ کے دروازوں پر پودے چڑھائے اور تلمودی رسم ادا کی۔

 

پولیس افسر عدا سیداویپر حملہ کر کے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے باب السلسلہ کے سامنے سے ہٹا دیا گیا۔

 

ابتدائی طور پرقابض افواج نے آباد کاروں کی دراندازی کو محفوظ بنانے کے لیے مسجد کے صحنوں پردھاوا بول دیا۔

 

قابض افواج نےآباد کاروں کی دراندازی کو محفوظ بنانے کی تیاری کے لیے صبح سے ہی پرانے شہر کےاندر بھاری تعداد میں نفری تعینات کی تھی۔

حالیہ عرصے کےدوران ایک طرف یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی اپیلیں شروع کیں تودوسری طرف فلسطینی قوتوں نے بھی مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کو متحرکہونے پر زور دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی