چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کی جنوبی افریقا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم

اتوار 24-ستمبر-2023

جنوبی افریقا نےاپنے ملک میں فلسطینیوں کے داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی ہے۔ دوسری جانباسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جنوبی افریقا کے اس فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے جنوبیافریقا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہفتے کی شام ایکپریس بیان میں حماس نے کہا کہ یہ فیصلہ ایکمثبت قدم ہے جو ہمارے فلسطینی عوام کے منصفانہ نصب العین کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کوظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے زور دےکر کہا کہ یہ قابل تعریف قدم ہمارے لوگوں کے لیے حمایت کا باعث ہے اور ہمارے شہریوںکی زندگیوں اور نقل و حمل کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

حماس نے عالمیبرادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو مدد اور سہولیات فراہم کریں جنہیں صہیونیقابض ریاست کی نسل پرستی اور فاشزم کا سامنا ہے۔

جمہوریہ جنوبیافریقا کی حکومت نے فلسطینی شہریوں کو جنوبی افریقا میں داخلے کے ویزے سے مستثنیٰقرار دیا ہے۔ جن کے پاس فلسطینی پاسپورٹ ہے وہ بغیر ویزے کے جنوبی افریقا کا سفر کرسکتےہیں۔

اس فیصلے کےمطابق فلسطینیوں کو جنوبی افریقہ کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدیگزرگاہوں پر 90 دنوں کے لیے داخلے کی ویزہ فری اجات ہے۔

مختصر لنک:

کاپی