غرب اردن کےشمالی شہر جنین میں قائم جنین کیمپ میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز نےجمعہ کی شامجنین کیمپ میں ایک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا اور حالیہ اسرائیلی دھاوے میں شہیدہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
القسام بریگیڈزکے ارکان جنین کیمپ کی سڑکوں پر مسلح گشت کرتے دیکھے جا سکتےہیں۔انہوں نے القسامبریگیڈز کے سبز اسکارف پہنے ہوئے ہیں اور عزالدین القسام بریگیڈ "عزالدین بریگیڈززندہ باد کےنعرے لگائے‘۔
القسام بریگیڈزنے جنین کیمپ کے شہداء سے تعزیت کا اظہار کیا جو چند روز قبل القسام کے دو شہداءمحمود السعدی اور محمود العرعراوی کی قیادت میں ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران جاںبحق ہوئے تھے۔
جنین کیمپ میںالقسام بریگیڈز کے ایک وفد نے بھی قیدی رہنما الشیخ جمال ابو الھیجاء کے گھر کادورہ کیا اور ان کی اہلیہ کو ہسپتال سےڈسچارج ہو نے پر مبارکباد دی۔
اپنی پریڈ کےدوران القسام کے ارکان نے جنین کیمپ کی گلیوں میں کچھ فوجی تربیت کی۔
جنین میں القسامبریگیڈز اپنی تخلیقی صلاحیتوں، بہادری اور قابض ریاست کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، جھڑپوں اوردھماکہ خیز آلات سے اس کی مسلسل دراندازیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
القسام بریگیڈزنے اپنے دو سینیر ہیروز شہید القسام مزاحمت کار محمود علی السعدی، شہید القسام محمودخالد العرعراوی، شہید موسیٰ اور خمایسہ اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں جام شہادتنوش کرگیا۔