الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ تنظیم میں فلسطین کو بطور ریاست مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا جائے۔
یہ بات اقواممتحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے 78 ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس کے دوران انہوں نےخطاب میں کہی۔
الجزائر کے صدرنے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کے لیے غیر معمولیجنرل اسمبلی کےاجلاس کے انعقاد کے اپنے مطالبے کی تجدید کرتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ الجزائر فلسطین پر قابض ریاست کے قبضے کے خاتمے کے لیے 2002 کے عرب اقدامکے لیے پرعزم ہے، جو خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
عبدالمجیدتبون نے سلامتی کونسل سے دو ریاستی حل کےتحفظ اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے ایک قرارداد جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے مساواتپر مبنی ایک نیا نظام قائم کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کےمطالبے کی تجدید کی جو بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور طاقت کےاستعمال کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں کمزوری کا شکار ہے۔
اپنے پہلے دن کےدوران نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں کام میںلاطینی ممالک کے سربراہان کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام اور مسئلہ فلسطین کامنصفانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے مطالبہکیا کہ اقوام متحدہ عالمی مسائل کے حل میں اپنی دوغلی بیان بازی اور مسئلہ فلسطینکے مقابلے یوکرین کے تئیں اپنی منافقت بند کرے۔
منگل کو نیویارکمیں دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس کا آغاز ہوا۔ یہ اجلاس 26 تاریخ تک جاری رہے گا۔