جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی خاتون کو چھ سال قید کی سزا

بدھ 20-ستمبر-2023

کل منگل کو اسرائیلکی ایک فوجی عدالت نے جنین کے مشرق میں الجلمہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی قیدی یاسمینتیسیر عبدالرحمن شعبان (عمر40 سال) کو 6 سال قید اور 8000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔

جنین میں اسیرانکلب کے ڈائریکٹر نے پریس بیانات کے دوران کہا کہ قابض عدالت نے قیدی یاسمین شعبانکو چھ سال قید اور 8000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ قیدی شعبان کو یکم مارچ 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

شعبان نے اس سےقبل پانچ سال قابض ریاست کی جیلوں میں قید کاٹی اور انہیں 2019 میں رہا کیا گیاتھا۔ وہ شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں ہیں۔ اس کے والد کا 6 ماہ قبل انتقال ہو گیاتھا اور اسرائیلی حکام نے انہیں اپنے والد کے جنازے میں شرکت سے بھی محروم کردیاتھا۔

اسرائیلی قابضریاست کی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی تعداد 37 ہو گئی تھی، حال ہی میں1948 کی سرزمین سے سرگرم کارکن آیا الخطیب کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اوراسے 25 ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی