اردن لیبر پارٹی نے دارلحکومت عمان میں اپنے مرکزی دفتر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ’’غزہ بندرگاہیں کھولو‘‘ کے عنوان سے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد غزہ کا محاصرہ ختم کرانا ہے۔
مہم کے چیئرمین وائل السقا نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ 20 سے زائد عرب اور یورپی ملکوں میں چلائی جانے والی اس مہم کے ذریعے محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں بسنے والوں کے دگرگوں انسانی حالات سے دنیا کو باخبر کرتے ہوئے غزہ کی بندرگاہیں جلد کھلوانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
22 ستمبر بروز جمعہ شروع ہونے والی اس مہم میں شمولیت کی اپیل کرتے ہوئے السقا نے بتایا کہ یہ مہم رواں مہینے کے اواخر میں ختم ہو گی۔