قابض اسرائیلیپولیس نے فلسطینیوں کی طرف سے حملوں کے بڑھتے ہوئے انتباہات کے تناظر میں یہودی آباد کاروں سے مذہبی تہواروں کی تعطیلاتکے دوران مسلح رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار’معاریو‘نے رپورٹ کیا کہ پولیس نے چھٹیوں کے دوران بندوق رکھنے کا لائسنس رکھنے والے ہرفرد پر زور دیا ہے کہ قابض پولیس کو کارروائیوں کے لیے 70 سے زیادہ وارننگز موصولہوئی تھیں۔
پولیس کا خیال ہےکہ چند دنوں میں یوم کپور کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی وارننگز کی تعداد میںاضافہ ہوگا، جب کہ پولیس نے الرٹ کی حالت میں اضافہ کرتے ہوئے صہیونی ریاسست کےاہم اور حساس علاقوں میں 3000 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
انتہا پسند ہیکلگروپس دو دن قبل شروع ہونے والی تین یہودی تعطیلات کے دوران مسجد اقصیٰ میں مزیددراندازی کرنے کے لیے آباد کاروں کو متحرک کر رہے ہیں اور اکتوبر کے وسط تک جاریرہیں گے۔
نام نہاد فیسٹیول30 ستمبر سے شروع ہوگا ہے اور 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ مبینہ ہیکل سے منسلکبائبل کی زیارت کے تہواروں میں سے ایک ہے۔