اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی طرف سے عین الحلوہ پناہگزین کیمپ میں کشیدگی روکنے اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے فارمولے کیحمایت کی ہے۔
حماس نے واضح کیاہے کہ جماعت لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کے جنگ بندی فارمولےکی حمایت کرتے ہوئے اسےعمل شکل دینے اور اس کے نفاذ میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔
خیال رہے کہلبنان کے شہرصیدا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوہ‘ طویل عرصےسےکشیدگی کی لپیٹ میں ہے جہاں متعدد مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں اموات ہوئیہیں۔
حماس کی طرف سےبھی عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں جنگ بندی کی کوشش کی گئی ہے۔
لبنان میں ’حماس‘کے مندوب احمد عبدالہادی نے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی جانبسے عین الحلوہ کیمپ میں فائر بندی کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام شروعکر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی جماعت تمام فریقین کے ساتھ ہم آہنگی سے جنگ بندی فارمولے پر عمل درآمد کے لیے کام کررہیہے۔
عبدالہادی نےمرکزاطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ حماس نےاس اقدام کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماسپہلے بھی عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی دور کرنے اور امن وامان کی بحالیکے لیے کام کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جنگ بندی قائم ہو چکی ہے اور اب عسکریت پسندوں کو پیچھے ہٹانے، تمام مسلح عناصرکو ہٹانے اور بے گھر ہونے والوں کو بتدریج واپس لانے کے لیے کام جاری ہے۔