اسرائیلی قابض فوجنے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں قریوت کے مقام پرفلسطینیوںکے احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم ایکدرکن فلسطینی شدید زخمی اور متعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کےباعث دم گھٹنے سے بےہوشہو گئے۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق قریوت قصبے میں ریلی پر فائرنگکے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخم ہوگئے۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نےقابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راستگولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا بھیاستعمال کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی دمگھٹنےسے بے ہوش ہوگئے۔
ادھرغرب اردن کےمختلف شہروں میں یہودی آباد کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوراناسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔ فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں یہودی آبادکاری ، توسیع پسندی اور فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔
غرب اردن کےشمالی شہر بیتا میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔ یہاں پرفلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاریاور نسلی دیوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
جھڑپوں کے دوران نابلس میں حوارہ چوکی پر اسرائیلی فوج نے دونوں طرف کی ٹریفک بندکردی۔ نابلس میں بیت دجن میں ہونے والے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوجنے طاقت کا استعمال کیا۔
ادھر قلقیلیہمیں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد عمر بن خطاب سے ایک بڑی ریلی نکالیگئی۔
اُدھر غزہ کی پٹیمیں ہونےوالے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک صحافیسمیت 12 فلسطینی زخمیہوگئے۔