فلسطینی وزارتخارجہ اور تارکین وطن نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی لیبیا میں آنے والے سمندری طوفانسے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔
انہوں نے وضاحت کیکہ بن غازی میں ریاست فلسطین کے قونصلیٹ جنرل نے خالد محمد عبد الرزاق نوفل اور انکی بچی پانچ سالہ یاسین کی موت کی تصدیقکی جس کے بعد سیلاب سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی۔ .
امور خارجہ اورتارکین وطن کے وزیر کے سیاسی مشیر سفیر احمد الدیک نے کہا کہ ہم ایک حقیقی تباہی کامشاہدہ کررہے ہیں۔ ہم نے درجنوں فلسطینی خاندانوں کو پہنچنے والے جانی اور مالینقصان کی تصدیق کی ہے۔ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ لاپتا فلسطینی شہری زندہ ہوں۔
سمندری طوفان ڈینیئللیبیا کے ساحلی شہر درنہ سمیت کئی علاقوں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروںافراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔