جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کےسرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ جمیل حمامی انتقال کرگئے

پیر 11-ستمبر-2023

کل بہ روز اتوارمقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے رکن الشیخ جمیل حمامی طویل علالت کےباعث 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

الشیخ حمامی کو یروشلمکی ممتاز قانونی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ بہت سے عہدوں پر فائز رہے جن میںخاص طور پر مسجد اقصیٰ اور دار الحدیث کی ڈائریکٹرکی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

اپنی وفات تک وہاسلامک سائنس اینڈ کلچر کمیٹی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتےرہے اور یروشلم میں الایمان اسکولوں کی عمومی باڈی کا بھی حصہ تھے۔

کل سہ پہر کو ان کی نماز جنازہ مسجد اقصیٰ کے صحنمیں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی عوام نے شرکت کی۔ بعد میں انہیں مسجد اقصیٰ کےقریب بابرحمت قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

الشیخ حمامی 1952میں اردن کے شہر معن میں پیدا ہوئے۔ تین بچوں اور پانچ بچیوں کے والد ہیں۔

انہوں نے الازہر یونیورسٹیکی فیکلٹی آف شریعہ میں شمولیت اختیار کی اور 1977ء میں اسلامی شریعہ میں گریجوایشنکی ڈگری حاصل۔ 1982 میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے عین شمس یونیورسٹی میںداخلہ لیا، لیکن وہ مختصر مدت کے بعد واپس آئے اور اپنی تعلیم مکمل نہیں کی۔

مرحوم نے تدریس،تبلیغ، عوامی سطح پر درس وقرآن وحدیث اور انتظامی کام کے میدان میں کام کیا۔ 1973ءہائی اسکول کی تعلیم سے فراغت کے بعد مصر کے سفر سے قبل بیرزیت مسجد میں بطور اماماور مبلغ خدمات انجام دیں۔

مختصر لنک:

کاپی