چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیس سال قبل اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی دم توڑ گیا

اتوار 10-ستمبر-2023

20 سال قبل الاقصی انتفاضہ کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی گولیوںسے زخمی ہونے کے نتیجے میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی گذشتہ رات دمتوڑ گیا۔

مقبوضہ مغربیکنارے کے وسط میں رام اللہ کے مشرق میں واقع دورا القرع سے تعلق رکھنے والا فلسطینیاحمد رباح فواقہ 20 سال قبل اسرائیلی فوج کی گولیوں سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسرائیلیفائرنگ سے وہ ایک ٹانگ اور ایک بازو سے محروم ہوگیا تھا اور جسم میں مزید بھی زخمآئے تھے۔

ستمبر 2000ء میںشروع ہونے والی انتفاضہ الاقصیٰ کے شہداء کی کل تعداد چار ہزار سے زائد ہوچکی ہے جنمیں بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں۔

انتفاضہ کے دوراناسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کئی اسکولوں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کرنے کے علاوہ800 سے زائد اسکول اور کالج کے طلباء کو شہید کیا گیا۔

فوجی قابض افواجنے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں سیکڑوں مکانات اور شہری تنصیبات کو تباہکر دیا جن میں سے کچھ کو مکمل طور پر اور کچھ کو جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی