پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن: 24 گھنٹوں میں 9 شوٹنگ آپریشنز سمیت 28 مزاحمتی کارروائیاں

بدھ 6-ستمبر-2023

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کی 28 کارروائیوں کی نگرانی کی، جن میں خاص طور پر 9 شوٹنگ آپریشنز، چاقو مارنے کی کوشش اور 4 علاقوں میں دھماکہ خیز آلات کا دھماکہ۔

کل شام وادی اردن کے گاؤں زبیدات کے قریب ایک نوجوان فلسطینی کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا اور بعد میں فلسطینی  نوجوان کو شہید قرار دے دیا گیا۔

مزاحمت کاروں اور نوجوانوں  نے قابض فوج کی 2 فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور 3 علاقوں میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے، جب کہ مغربی کنارے کے 8 علاقوں میں قابض فوج پر پتھراؤ سمیت جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے گذشتہ اگست کے مہینے کے دوران 859 مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی جن میں 5 اسرائیلی مارے گئے۔ مزاحمتی کارروائیوں میں 58 فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔  اس سال کے آغاز سے اب تک قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں 37 صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی