جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 6-ستمبر-2023

مشرقی مغربی کنارے کی وادی اردن میں صیہونی قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم میں منگل کی شام ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔

قابض فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ وادی اردن میں ارگمان جنکشن کے قریب ایک  فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی کو گولی مار کر زخمی کر دیا جب کہ جوابی کاررائی میں فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

بعد ازاں عبرانی میڈیا نے فائرنگ کرنے والے فلسطینی کی موت (شہادت) کی تصدیق کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والا لڑکا محمد یوسف اسماعیل زبیدات ہے جس کی عمر 17 سال تھی۔

مقامی ذرائع نے بتایا قابض فوج نے منگل کی سہ پہر شہید کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نے وادی اردن کے علاقے میں آباد کاروں کے خلاف فائرنگ کی اور اس کے بعد زبیدات نامی گاؤں میں اس کے خلاف تعاقب کی کارروائی کی گئی جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا تھا، جبکہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی موت کی تصدیق ہوگئی تھی۔

الفجر بریگیڈ -الشباب الثائر والتحریر  نے ایک بیان میں وادی اردن کے آپریشن کی ذمہ داری کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن بہادر شہید محمد یوسف زبیدات نے کیا تھا ۔ اللہ اس کی شہادت کو قبول کرے۔ یہ حملہ الخلیل میں فلسطینی بہنوں کو برہنہ کرنے کے صہیونی جرم کے خلاف پہلی جوابی کارروائی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جرم نے ہمارے دلوں میں غصے کے آتش فشاں کو پھٹا دیا ہے اور وہ اس وقت تک کم نہیں ہوگا جب تک کہ ہم اس کا پیالہ اور لاوا حقیر صہیونیوں کے سروں پر نہ ڈال دیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ فجر بریگیڈ نے گزشتہ اپریل کے آغاز میں مغربی کنارے میں اپنے قیام کا اعلان کیا تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی