آئرش- فلسطینی یکجہتی موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی” ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے آئرش فنکاروں کی تعداد بڑھ کر 1524 ہوگئی ہے۔ ان میں خواتین اور مرد دونوں طرح کے فن کار شامل ہیں جو تمام فنکارانہ شعبوں میں ملک بھر میں فنکاروں کے ایک بڑے میدان کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پچھلے اپریل سے یہ تعداد 1400فن کاروں پر مشتمل تھی جنہوں نے "اسرائیلی” قابض ریاست کا بائیکاٹ کیا تھا۔
توقع ہے کہ 4 ماہ کے اندر ایک ہزار سے زیادہ دوسرے افراد بھی شامل ہوں گے، جنہوں نے آئرش-فلسطینی یکجہتی تحریک کے ذریعے برسوں پہلے شروع کیے گئے عہد پر دستخط کیے ہیں۔
یکجہتی تحریک نے اس تعداد کا جشن منایا اور کہا کہ زیادہ سے زیادہ آئرش فنکار اور باشندے تیزی سے "اسرائیل” کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عہد پر دستخط کر رہے ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ "اسرائیل” کا فنکارانہ طور پر بائیکاٹ کرنے کے عہد پر دستخط کرنے والوں میں، آئرلینڈ میں فنکارانہ لیجنڈز کے طور پر بیان کردہ شخصیات شامل ہیں، جن میں "اسٹیفن ری، سینیڈ کیوساک، ڈونل لونی، اینڈی ارون، شیرون شینن، رابرٹ بالاگ، اور میری بلیک، اور آئرلینڈ اور بیرون ملک وسیع شہرت کے حامل بااثر فنکار جیسے: "Sisterix CMAT Pillow Queens Kneecap TPM Steo Wall Oein DeBhairduin Roisin El Cherif” شامل ہیں۔
شمالی آئرلینڈ میں فلسطینی کاز کی حمایت میں ایک وسیع تحریک چل رہی ہے، جس نے آئرش ایوان نمائندگان کو سن فین تحریک کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر مجبور کیا۔اس میں یروشلم شہر کو "اسرائیلی” کے ساتھ الحاق کرنے کی مذمت کی گئی۔اس کے علاوہ القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور ان کی املاک کو تباہ کرنے کی اور ان کی جبری نقل مکانی کی مذمت کی گئی۔