جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی

پیر 4-ستمبر-2023

کل اتوار کی شام مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوجیو ، اس کے آباد کاروں کے حملوں کے خلاف مزاحمتی نوجوانوں کے ردعمل کے دوران ایک آباد کار زخمی اور متعدد آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مزاحمتی کارکنوں  نے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے قریب آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو بسوں پر پتھراؤ کیا گیا جس سے انہیں نقصان پہنچا۔

عزون قصبے کے لوگوں نے آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ان پر پتھراؤ کیا، جس سے ایک آباد کار زخمی ہو گیا۔ علاقے میں قابض فوج کی  بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے عزون گیٹ کو بند کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اورفلسطینی نوجوانوں کا تعاقب کیا۔

 قابض افواج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع سلواد قصبے پر دھاوا بول دیا، اس دوران نوجوانوں نے غاصب فوجیوں کی گاڑیوں سے کیا گیا حملہ پسپا کردیا اور جواب میں سنگ باری کی۔

بیت لحم میں یہودی آباد کاروں نے ایک کسان کو اس وقت شدید زدوکوب کیا جب وہ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں خلیل اللوز میں اپنی زمین پرکام کررہا تھا۔ زخمی ہونے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قابض فورسز نے شہر کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے "قویوس” میں شہری سعید عواد سے تعلق رکھنے والے ایک زرعی ٹریکٹر کو  قبضے میں لے لیا۔

قابض افواج نے مسفر یطا میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف  اقدامات کو تیز کر دیا جس کا مقصد انہیں آباد کاری کے توسیعی منصوبوں کے حق میں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے نوجوان مصعب ابو غزالہ کو مسجد اقصیٰ کے دروازےباب حطہ سے گرفتار کیا اور اسے پرانے شہر میں واقع القشلہ تحقیقاتی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی