چهارشنبه 30/آوریل/2025

یروشلم میں چاقو کے حملے میں اور دوسرا نابلس میں تیاریوں کے دوران شہید

جمعرات 31-اگست-2023

بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک نوجوان کو چاقو سے حملہ کرنے کے بعد گولی مار کر شہید کردیا۔ اس چاقو حملے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوا ہے۔

عبرانی میڈیا نے بتایا کہ نوجوان کو قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں المسررہ محلے میں قابض پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے لائٹ ریلوے اسٹیشن پر گولی ماری۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی ایک ویڈیو ٹیپ میں فلسطینی مزاحمت کار کو خون بہہ رہا تھا۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک آباد کار جس کی عمر 25 سال  تھی زخمی ہوا ہے۔ 

مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں قابض افواج اور ان کے آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

معطی سینٹر نے گذشتہ جولائی کے دوران مزاحمت کی 1132 کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں 97 فائرنگ آپریشنز اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں شامل ہیں، جن میں سے 33 جنین میں کی گئیں۔

اسی تناظر میں نابلس کے قصبہ کفر قلیل سے تعلق رکھنے والے نوجوان عیاد عادل احمد القنی جس کی عمر 30 سال تھی کو کل شام گولیاں مار کر شہید کردیا۔

دوسری جانب یروشلم شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان محمد حمادہ نے بتایا کہ بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں المسررہ محلے میں چاقو کے حملے میں  ایک جرات مندانہ فدائی حملہ کیا جس میں ایک یہودید آباد کار شہید ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی