جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 13 مزاحمتی کارروائیاں

پیر 28-اگست-2023

مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 13 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے مغربی کنارے کے 6 مقامات پر نوجوانوں اور قابض افواج کے درمیان تصادم  کے علاوہ 4 مقامات پر فائرنگ، دھماکہ خیز مواد کے دھماکے اور آباد کاروں کے حملے کے جوابی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے الرام میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران پتھراؤ کیا گیا اور "نیلی” بستی کے قریب کے علاقے میں فائرنگ کا حملہ ہوا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے نے طولکرم کے علاقے ’عتیل‘ میں قابض فوج کو بھاری گولیوں سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ طولکرم کیمپ میں بارودی سرنگ کی کارروائیوں اور بارودی مواد سے دھماکہ کیا، جس سے ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

نابلس گورنری کے علاقے "مادما” اور بورین میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤ کیا گیا، جب کہ فلسطینیوں نے قلقیلیہ کے قصبے عزون میں آباد کاروں کے حملے پسپا کردیے۔

مختصر لنک:

کاپی