اسلامی تحریک مزاحمت [ حماس] کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے جماعت کی جانب سے جمہوریہ سیرالیون پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر نظٖرثانی کرے۔
ہفتے کے روزالقانوع نے سیرالیون کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غلط موقف کو ترک کرے اور ہمارے فلسطینی عوام کے منصفانہ کاز کے ساتھ کھڑا ہو۔
خیال رہے کہ سیرالیون کی حکومت نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
القانوع نے کہا کہ سیرالیون کی حکومت کی طرف سے یہ افسوس ناک موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی جرائم اور دہشت گردی ہمارےعوام ، ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات کے خلاف شدت اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کے لیے جرائم جاری رکھنے کا گرین سگنل ہے۔ اس طرح کے فیصلے وہ بنیادی طور پر مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی اراضی اور فلسطینی آبادی کے خلاف جرائم کا تسلسل ہے۔
القانوع نے اس موقف کو ہمارے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور ہماری فلسطینی سرزمین پر فاشسٹ قابض اسرائیل کی حمایت قرار دیا۔