جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر پھر حملے

اتوار 27-اگست-2023

کئی علاقوں میں آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملہ کیامغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملے کئے ہیں۔ وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا۔ اس دوران قابض فورسز نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم برسائے۔

رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع المزرعہ گاؤں میں آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر بھی اسرائلی فوج نے گاؤں والوں کو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔

ادھر جنوبی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی بحریہ کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی۔ اس وقت فلسطینی ماہی گیر تقریبا چار کلو میٹر دور سمندر میں تھے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی تاہم ماہی گیرون کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ماہی گیر کشتی رانی چھوڑ کر واپس آگئے۔

مختصر لنک:

کاپی