جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت عروج پرہے،اسرائیلی دھمکیوں سے خائف نہیں: العاروری

جمعہ 25-اگست-2023

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس”  کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نےکہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اپنی شان و شوکت کے صفحات پر واپس آنے والا ہے  کیونکہ وہ قابض دشمن اوراس کی بستیوں کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے دھمکیاں اور تحریک کے قائدین کو قتل کی دھمکیاں دے کر انہیں خوف زدہ کرنے کوشش بری طرح ناکام ہوگی۔ حماس دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

الشیخ العاروری نے جمعرات کی شام الاقصیٰ سیٹلائٹ چینل پر ایک انٹرویو میں کہا کہ "یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ وہ دھمکیاں دیتے ہیں۔ دشمن پہلے بھی حماس کی قیادت اور کارکنوں کو قتل کرتا رہا ہے۔ فلسطینی ہر روز دشمن کی جارحیت سے شہید ہوتے ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی دشمن کا معمول ہے لیکن ہم بھی مزاحمت جاری رکھیں گے اور دشمن کا پیچھا کریں گے۔ ہم لڑتے ہیں اور حقوق رکھتے ہیں کیونکہ یہ ہماری زمین پر قابض دشمن کا کوئی حق نہیں۔ دشمن صرف جارح اور غاصب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  "وہ [ اسرائیل] ہمیں موت کی دھمکی دیتا ہے اور ہمارے پاس پوری خلوص، ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ ہتھیار ڈالنے یا مزاحمت کو روکنے کا کوئی آپشن نہیں ہے، جس طرح ہمارے لوگ شہید ہوئے اور ہمارے عوام میں سب سے کم عمر شہید ہمارے سروں کا تاج ہے۔ ہم سے زیادہ معزز اس لیے کہ وہ ہم سے شہادت میں سبقت لے گئے اور ہم اسی راستے پر ہیں۔

العاروری  نے کہا کہ "ہم اپنے لوگوں کی طرح ہیں اور ہماری طاقت جس کا وہ ہم سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ یہ ہے کہ ہم شہادت سے محبت کرتے ہیں اور شہادت کی تمنا کرتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں بہت وقت لگا ہے، اور ان کی ہمیں شہادت کی دھمکیاں کبھی کوئی نئی بات نہیں۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دھمکیوں نے ہمیں پہلے خوفزدہ نہیں کیا اور نہ ہی دھمکیوں پر عمل درآمد کیا۔حماس  کے قائدین، اس کے کارکنان، اس کے مجاہدین اور بے گناہ افراد کو شہید کیا گیا۔الشیخ نزار ریان جیسے معصوم شہریوں کو مارا گیا۔ یہ جانتے ہوئے کہ ان کے خاندان کے 20 سے زائد افراد گھر کے اندر تھے۔ وہ ان سب کے ساتھ شہید ہو گئے۔ اور اس کے بعد وہ ہمیں کیا دھمکیاں دیتے ہیں؟

العاروری نے نشاندہی کی کہ تنازع کے آغاز سے ہی قابض ریاست نے ہماری قوم کے خلاف جرائم کا ارتکاب جاری رکھا اور باز نہیں آیا۔ جس دن سے یہ ریاست قائم ہوئی اس نے ہمارے نہتے لوگوں کے قتل عام کے ساتھ  آغاز کیا اور نہتے لوگوں کو قتل کرنا شروع کردیا۔ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی آج بھی بدستور جاری ہے۔

مزاحمت میں اضافہ

العاروری نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں بے مثال چیلنجوں کے باوجود مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ قابض دشمن ہمارے لوگوں، ہماری مقدسات کے خلاف جنگ کے ساتھ فلسطینی علاقوں یہودی بستیوں کی تعمیر اور قبضے کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہمارے لوگوں میں قابض دشمن کی وجہ سے پیدا ہونے والے محرکات ہی مغربی کنارے میں مزاحمت کو بھڑکانے کی سب سے بڑی وجہ ہیں اور جب مزاحمت  کار کوئی کارروائی کرتے ہیں تو وہ کسی جارحیت کا رد عمل ہوتی ہے۔

العاروری نےکہا کہ فلسطینیوں کی انفرادی کارروائیاں بھی اجتماعی کاوشوں کا حصہ ہیں کیونکہ ہم سب ایک تنظیم میں ہیں جسے فلسطینی عوام کہا جاتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ حماس عوام کا حصہ ہے اور تاریخی طور پر مزاحمت کے مرکز میں ہے۔ ہم مزاحمت میں موجود ہیں۔ ہم اپنے آپ کو اپنے لوگوں کی مزاحمت سے غائب رہنا قبول نہیں کرتے۔

العاروری نے مزید کہا کہ "یہ ہمارا اعزاز اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں، اپنی سرزمین، اپنے مقدسات، اپنے بچوں اور اپنے پورے حقوق کا دفاع کریں۔

مختصر لنک:

کاپی