جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں 11 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

جمعرات 24-اگست-2023

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید  گیارہ فلسطینی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

قیدی ماہر الاخرس کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جیلوں  میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد  11 ہو گئی۔ یہ بھوک ہڑتال تمام اسیران نے انتظامی حراست کے خلاف شروع کی ہے۔

فلسطینی کلب برائے اسیران  نے بتایا کہ جنین کے سیلہ الظہر قصبے سے تعلق رکھنے والے٥٢ سالہ الاخرس ایک سابق قیدی ہے جس نے تقریباً 4 سال قابض ریاست کی جیلوں میں گزارے۔ اسے سال 2020 میں رہا کیا تھا۔ اس وقت بھی ماہر الاخرس نے  103 دن تک جاری رہنے والی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔

اسیران کلب نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے 10 قیدیوں میں  آٹھ انتظامی قیدی بھی شامل ہیں: سلطان خلوف اور کاید الفسفوس 21 دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔ اسیران اسامہ دقروق17 دنوں سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محمد تیسیر زکارنہ، انس، احمد کامل، عبدالرحمٰن ایاد برکا، اور زہدی طلال عبدہ 14 دنوں سےبھوک ہڑتال پر ہیں۔ انتظامی حراست میں لیے گئے سیف الدین ذیاب العمارین چار دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سلواد/رام للہ کے قصبے سے تعلق رکھنے والا قیدی  49 زاہر حماد  چار دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی