جمعه 15/نوامبر/2024

علی اکبر ولایتی کا اسماعیل ھنیہ کو فون،مزاحمتی کارروائیوں پرمبارک باد

بدھ 23-اگست-2023

کل منگل کواسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبرولایتی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ سے فون پر بات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علی اکبر ولایتی نے فلسطین کے مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں پر اسماعیل ھنیہ کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کی مزاحمت کی حمایت کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ کے ٹھوس موقف کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری طرف حماس  کے قاید نے ایرانی عہدیدار سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی تازہ ریاستی دہشت گردی اور فلسطین کی تازہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی بے لوث حمایت پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی