چهارشنبه 30/آوریل/2025

مقبوضہ مغربی کنارہ: مزاحمتی کارروائی میں دو صہیونی جھنم واصل

اتوار 20-اگست-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں ایک مشتبہ فلسطینی کی فائرنگ کے حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئےہیں۔

اسرائیلی فوج کےریڈیو کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو فلسطینی گاؤں حوارہ میں یا اس کے قریب ایککار واش پر گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔اس سے قبل اسی گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروںپر مہلک حملے کیے گئے تھے اور یہودی آبادکاروں نے اس گاؤں سمیت دیگرمقامات پرانتقامی کارروائیاں کی گئی تھیں۔

اسرائیلی فوجکاکہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں کارروائی کر رہی ہے اور حملے کےآس پاس ناکا بندی کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی ایمبولینس سروس نے اس بات کی تصدیق کیہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق ہلاک ہونےوالے دونوں باپ بیٹا ہیں جن کی عمریں 60 اور 29سال کےدرمیان ہیں۔

دوسری طرفاسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزاحمتی کارروائی میں ملوث فلسطینیوں کی تلاش جاری ہےتاہم ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی