قابض اسرائیلی حکومتآنے والے عرصے کے دوران ایک ارب شیکل کے ساتھ مغربی کنارے میں آبادکاری اورآبادکاری چوکیوں کی مالی اعانت کا عزم کیا ہے۔
منصوبے کے تحتقابض حکومت آباد کاروں کو مغربی کنارے کی بستیوں میں منتقل ہونے اور رہنے کی ترغیبدے گی۔
اس منصوبے میںمغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر،بحیرہ مردار، وادی اردن،اور جنوبی الخلیل پہاڑوں جیسے علاقوں میں بستیوں کی توسیع شامل ہے۔
قابض حکومت نے اسسے قبل 672 ملین شیکل کے بجٹ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، لیکن کچھ ایسی چیزیں ہیںجن کی قیمت کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا۔
اس منصوبے کینگرانی انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ، وزیر برائے آبادکاری کر رہے ہیں، جسکا مقصد مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی زمینوں کے حق میں آباد کاروں کی حمایتاور ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنا ہے۔
قابض حکومتمقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے آباد کاری کے منصوبوں کو بلا روک ٹوک جاری رکھے ہوئےہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہری ہر وقت اور ہر جگہ یہودی توسیع پسندی کے خلاف مزاحمتجاری رکھے ہوئے ہیں۔