کل جمعہ کو اسرائیلیقابض حکام نے ایک صحافی سمیت القدس کے 3 باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے پورے ایک ماہ کےلیےبےدخل کر دیا۔
قدس پریس کےمطابق مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے جانے والوں میں صحافی احمد الصفدی، یروشلم سینٹرفار سوشل اینڈ اکنامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر زیاد الحموری اور القدس کے شہری فائزاصلان شامل ہیں۔
صحافی الصفدی نےایک پریس بیان میں کہا کہ "قابض پولیس نے نمازیوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔اسرائیلی پولیس نے الزام لگایا کہ ہم نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک شاہ فیصلگیٹ پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔ ہمیں گرفتار کرلیا گیا۔ پانچہزار شیکل ضمانت پر ایک ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کیاگیا۔
قابض حکام اجتماعیسزا کی پالیسی کے تحت مسجد اقصیٰ اور یروشلمشہر سے بے دخلی کو کارکنوں اور بااثر عوامی شخصیات کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔