جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بربریت جاری،مزید دو فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 16-اگست-2023

گذشتہ روز فلسطینکے علاقے اریحا میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی نوجوانشہید ہوگئے۔

فلسطینی طبی ذرائعنے منگل کو صبح سویرے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپےکے بعد اسرائیلی افواج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اریحا ہسپتال کے ڈائریکٹرنے رائٹرز کو بتایا۔ "دو آدمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کو سینے میں گولیاںلگی تھیں۔”

شہید ہونے والےایک نوجوان کی شناخت قصی عمر سلیمان الولجی کےنام سے کی گئی ہے جس کی عمر 17 سال ہے جب کہدوسرے نوجوان کی شناخت محمد ربحی نجوم کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 24 سال بتائی جاتیہے۔

علاقے کے رہائشیوںنے رائٹرز کو بتایا کہ مسلح جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ بات واضح نہیں کہ آیا وہ دونوں انجھڑپوں میں ملوث تھے۔


رہائشیوں نے مزید بتایا کہ جھڑپیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت تک جاری رہیں۔

مغربی کنارا ان علاقوںمیں شامل ہے جہاں فلسطینی ایک ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔ یہاں گذشتہ 15 ماہ کے دورانبڑھتے ہوئے اسرائیلی چھاپوں، فلسطینیوں کے گلیوں میں حملوں اور یہودی آبادکاروں کیطرف سے فلسطینی دیہات پر حملوں کی بنا پر تشدد کی صورتِ حال مزید خراب ہو گئی ہے۔

اسرائیل نے 1967 کیمشرقِ وسطیٰ جنگ میں مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا جس کے لیے فلسطینیوں کو امید ہےکہ یہ مستقبل کی ایک آزاد ریاست کا مرکزی حصہ بنے گا۔

مختصر لنک:

کاپی