مقبوضہ مغربی کنارےکے متعدد الگ الگ علاقوں میں ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھجھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں قلقیلیہ میں دو آباد کار زخمی ہوئے، جب کہ قابض فوجنے غرب اردن اور بیت المقدس میں مختلف علاقوں میں متعدد شہریوںکو گرفتار کر لیا۔
قلقیلیہ گورنری کےمشرق میں واقع قصبے عزون میں دو آباد کار زخمی ہوئے، جب مزاحمتی کارکنوں نے عزون قصبےمیں ان کی گاڑی کو پتھروں سے نشانہ بنایا، جس سے وہ تباہ ہو گئی۔قابض فوج نے علاقےمیں اضافی نفری تعینات کی اور فلسطینی شہریوں کا تعاقب کیا۔
قلقیلیہ کے مشرقمیں واقع گاؤں کفر قدوم میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک بچہ اورایک نوجوان ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد الگ الگ علاقوں میں ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں قلقیلیہ میں دو آباد کار زخمی ہوئے، جب کہ قابض فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں مختلف علاقوں میں متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے گاؤں پر دھاوا بولا اور شہریوں اور ان کے گھروں پر ربڑ کی دھاتی گولیاںاور اسٹن گرینیڈ فائر کیے جس سے ایک 15 سالہ لڑکا سر میں اور ایک 22 سالہ نوجوان کندھےمیں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔نابلس میں آباد کاروںکے ایک گروپ نے گاؤں کے خلاف اپنے بڑھتے ہوئے حملوں کے ایک حصے کے طور پر،نابلس کےجنوب میں بورین گاؤں کے مضافات میں زمینوں پر حملہ کیا اور پھل دار زیتون کے درختوںکو توڑ دیا۔