چار اور 10 اگست کے درمیانی عرصے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیتالمقدس میں صیہونی قابض فوج کے خلاف 207 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے مذکورہ مدت کے دوران آٹھ فلسطینی شہداء کی شہادت کی رپورٹ مرتب کی۔ جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروںکی جانب سے کی گئی الگ الگ کارروائیوں میں ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک اور پانچ زخمیہوئے۔
فلسطینی مزاحمتیکارکنوں نے صیہونی قابض فوج کے اہداف، آباد کاروں کے ریوڑ، بستیوں، چوکیوں اور فوجیٹاوروں کے خلاف 19 فائرنگ کی کارروائیاں کیں۔
مزاحمتی نوجوانوںنے چار فوجی تنصیبات، گاڑیوں اور جگہوں کو نذر آتش کر دیا، جب کہ انہوں نے صیہونی غاصبفوجیوں پر نو بارودی مواد پھینکے۔
نوجوانوں نے مغربیکنارے اور القدس کے متعدد علاقوں میں آٹھ مولوٹوف کاک ٹیل صہیونی غاصب فوجیوں کی طرفپھینکے۔