جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے جنین کے ابن سینا ہسپتال سابق قیدی کو اغوا کرلیا

پیر 7-اگست-2023

 

 

کل اتوار کی سہ پہر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام نےشہر غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے ابن سینا ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایک خطرناکنظیر میں زخمی سابق قیدی زاید الصباغ کو اغوا کر لیا۔

 

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کی سکیورٹٰی فورسز نے فوجیکمک کو ہسپتال کے آس پاس پھیلا دیا۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس یونیفارم اور سویلین کپڑوںمیں میں تعینات اہلکاروں نے شہریوں کو ہسپتال میں داخل ہونے یا باہر جانے سے روک دیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں موجود شہریوں نے سکیورٹی فورسزکا سامنا کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے شہریوں پر حملہ کیا۔ پھر ایمرجنسیڈیپارٹمنٹ پر دھاوا بول دیا اور نوجوان کو اغوا کرلیا۔

 

عباس ملیشیا نے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائیگئی ہے جب دوسری طرف ایک روز قبل عباس ملیشیا نے جنین میں  مزاحمت کار کامل ابو بکر کی جانب سے کی گئیبہادرانہ مزاحمتی کارروائی کا جشن منانے کو روک دیا تھااور ریلی نکالنےوالے شہریوںکو طاقت کے استعمال سے منتشر کردیا تھا۔

 

حکام نے شہریوں پر گیس بم اور گولیاں برسائیں اورآنسو گیس سے دم گھٹنے کے متعدد واقعات سامنے آئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی