اسرائیلی ریاست کے نام نہاد دارالحکومت "تل ابیب”میں کل ہفتے کی شام جنین سے تعلق رکھنے والےایک نوجوان کی طرف سے کیے گئے فائرنگ کے حملے میں ایک آباد کار ہلاک اور دو دیگر زخمیہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بیانکی جاتی ہے۔
عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ ایک فلسطینی نوجوان جس کے پاس پستولتھا نے آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی، جس سے ان میں سے کچھ زخمی ہوئے۔انمیں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حملہ آورفلسطینی کامل محمود ابوبکر جس کی عمر 27 سال تھی اسرائیلی پولیس کی جوابیفائرنگ میں جام شہادت نوش کر گیا ہے۔
دوسری طرف اس واقعے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمانحازم قاسم نے کہا کہ ہماری بہادر مزاحمت قابض اور اس کے آباد کاروں کے خلاف حملے جاریرکھے ہوئے ہے۔ یہ مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قابض دشمن کو الجھانے کی صلاحیت کا نیاثبوت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ "یہ کارروائیاں قابض ریاست کے جرائم کا ایک فطری ردعمل ہیں، جس نے مغربی کنارےمیں ہمارے عوام کے خلاف اس کی جارحیت میںاضافے کے بعد کی جا رہی ہیں۔