مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کیاملاک پر صیہونی قابض فوج کے حملے جاری ہیں، جب کہ مزاحمت کاروں نے کل جمعرات کی شامتک قابض فوج اور یہودی آباد کاروں پر جوابی حملے کیے۔
مزاحمتی کارکنوں نے اریحا کے قریب آباد کاروں کی گاڑی پر فائرنگکی، جبکہ حملہ آور حملے بعد وہاں سے بہحفاظت فرار ہوگئے۔
قابض فورسز نے اریحا کے جنوبی داخلی راستے کو آباد کاروں کیگاڑی کو نشانہ بنانے والے فائرنگ کے حملے کے بعد بند کر دیا۔
طولکرم کے شمال میں واقع قصبے قفین میں میں مشتعل نوجوانوں اورقابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
صیہونی غاصب فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے جبل المکبر قصبے میں السلعہ کے محلے میں ایک فلسطینی خاندان کوزبردستی اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔
قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں راس العامود میں الشعیہ محلےمیں شہید خیری علقم کے گھر کو مسمار کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔
اسرائیلی قابض فوج نے کل جمعرات کو علی الصبح الخلیل کے شمالمیں بیت امر قصبے میں مرکوز مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی ایک بڑی مہم شروعکی۔