جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی جبر،فلسطینی خاندان اپنے ہاتھوں اپنے مکان مسماری مجبور

جمعہ 4-اگست-2023

 

صیہونی قابض فوج نے کل جمعرات کی شام مغربی کنارے اور مقبوضہبیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 

صیہونی غاص فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جبل المکبر قصبے میںالسلعہ کے محلے میں ایک فلسطینی خاندان کو زبردستی اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔

 

قبل ازیں قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں راس العامود میںالشعیہ محلے میں شہید خیری علقم کے گھر کو مسمار کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔

 

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے شمال میں واقع قصبے قفینمیں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

 

اسرائیلی قابض افواج نے آج جمعرات کو علی الصبح مغربی کنارےمیں گرفتاریوں کی ایک بڑی مہم شروع کی، جو ہیبرون کے شمال میں بیت عمر قصبے میں مرکوزتھی۔

مختصر لنک:

کاپی