جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس اور الخلیل میں دراندازی اور تصادم،اریحا میں یہودی بستی قائم

منگل 1-اگست-2023

 

کل پیر کو اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں واقعقصبے سبسطیا میں آثار قدیمہ کے مقام پر پر دھاوا بول دیا۔

 

قابض فوج نے سبسطیا قصبے میں آثار قدیمہ کے مقام پر دھاوا بولتےہوئے نوجوانوں پر گیس بم برسائے۔

 

فلسطینی نوجوانوں نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے سبسطیاسے انخلاء کے دوران قابض فوج کو سنگ باری سےنشانہ بنایا۔

 

الخلیل میں شہر کے شمال میں بیت امر قصبے میں فلسطینی نوجوانوںاور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگادی۔

 

کل شام آباد کاروں نے اریحا کے شمال مغرب اور وادی اردن کے قریبالطیبہ گول چکر کے قریب ایک نئی بستی قائم کی۔

 

متعدد آباد کاروں نے الطیبہ گول چکر کے قریب المعرجات روڈ پر ایک موبائل بستی قائم کی اور وہ اپنی بھیڑیں،ایک پورٹیبل واٹر ٹینک اور سامان لے کر آئے، جس کا مقصد علاقے میں شہریوں کی زمینوںپر قبضہ کرنا تھا۔

 

قابض افواج اور آباد کار مغربی کنارے میں شہریوں اور ان کی زمینوںکے خلاف اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی