جولائی 2023 میں 6558 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا جواس سال کے آغاز کے بعد دیگر مہینوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
پیر کے دوران صیہونی قابض افواج کی حفاظت میں 133 آباد کاروںنے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
آباد کاروں نے بابرکت مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کیے اورمبینہ ہیکل کے بارے میں معلومات اور بریفنگ سنی۔
آباد کاروں نے اس کے مشرقی حصے میں تلمودی رسومات ادا کیں اورپرانے قصبے میں صہیونی قابض پولیس کے سخت اقدامات دیکھے گئے۔
یہ دراندازی ایک ایسے وقت میں دیکھی جا رہی ہے جب قابضریاست اور اس کے انتہا پسند آباد کاروں کےمسجد اقصیٰ کے خلاف سازشی منصوبے تیز ہوگیے ہیں۔
عبرانی چینل 12 نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں مبینہ ہیکل گروپسکے لیے جدید تیاری دکھائی گئی، جس کا مقصد مسجد اقصیٰ کی جگہ تیسرا ہیکل بنانا ہے۔
قبل ازیں انتہا پسند آباد کاروں نے مبینہ ہیکل کی تعمیر کے انتظارمیں اگربتیاں اور موم بتیاں تیار کیں، وہ ان کے بقول امریکی ریاست ٹیکساس سے ایک سرخگائے بھی لائے تاکہ ہیکل کی تعمیر کے لیے مستقبل کا مرحلہ طے کیا جا سکے۔